ETV Bharat / state

دہلی میں جسمانی تندرستی اور طرز زندگی پر مباحثہ - عالمی چیمپئن سریندر سنگھ کو اعزازات سے نوازا گیا

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بعد سے نوجوان نسل میں نئے جوش وجذبے کو فروغ دینے کے لئے فزیکل فٹنس اور لائف اسٹائل پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

دہلی میں جسمانی تندرستی اور طرز زندگی پر مباحثہ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 10:25 PM IST

دہلی کے شالیمار باغ کے کیسپیا ہوٹل مون اینڈ اسٹار پلس میں فٹنس اینڈ ایروبکس اور فٹ ٹو ٹرین فزیکل فٹنس اور لائف اسٹائل پر 'ڈسکشن' کا اہتمام کیا۔ اس مباحثے میں ممتاز مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بعد سے نوجوان نسل میں نئے جوش وجذبے کو فروغ دینے کے لئے یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سینئر اور تجربہ کار فزیکل انسٹرکٹر ڈاکٹر سشیل کمار لو نے بڑھتے ہوئے مصنوعی سپلیمنٹ سے چھٹکارا پانے کے طریقوں پر روشنی ڈالا۔

مزید پڑھیں:

خواتین ویٹ لفٹنگ کی ماہر ریتا سنگھ نے خواتین کے ویٹ لفٹنگ اور مناسب خوراک کے بارے میں معلومات دی۔ ایک مشہور کھیلوں کے نامہ نگار اور ایک معروف سپورٹس میگزین کے ایڈیٹر راکیش تھپلیال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جم آلات کے ماہر جناب ہرمیت لوتھرا نے خراب آلات کے برے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اور پروٹین فوڈ سپلیمنٹس کے ماہر نوین کالرا نے اپنے خیالات سے نوجوانوں کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر اولمپیا مکیش سنگھ اور عالمی چیمپئن سریندر سنگھ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ معروف بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ دہلی کے مشہور اخبار قومی ایکتا کی سینئر سب ایڈیٹر محترمہ سمرن کور ببر نے انعامات تقسیم کیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.