ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں مختلف بلوں پر بحث و مباحثہ اور منظوری

تنخواہوں اور الاؤنس (ترمیمی) بل 2020، ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیمی) بل 2020 اور انڈین میڈیکل سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل 2020 کی منظوری کے علاوہ آج دیگر بہت بلز پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 1:08 PM IST

discussion and approval of various bills in rajya sabha
راجیہ سبھا میں مختلف بلز پر بحث و مباحثہ اور منظوری

آج مانسون اجلاس کا چوتھا دن ہے۔ اس دن ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل ترمیمی بل 2020 اور انڈین میڈیکل سینٹرل کونسل ترمیمی بل 2020 کو راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں جن بلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنس (ترمیمی) بل 2020 شامل ہیں۔

ویڈیو

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کورونا وائرس کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ کل لوک سبھا میں کسان پیداوار، فروخت و تجارت (ترقی و سہولت) بل 2020 اور کسان (خوداختیاری و تحفظ) معاہدہ برائے یقینی قیمت و زرعی خدمات بل 2020 کے بشمول اشیائے ضروریہ سے متعلق ترمیمی بل کو منظور دے دی گئی۔

ویڈیو

مذکورہ بلوں پر گرما گرم مباحث ہوئی جبکہ ندائی ووٹ سے ان بلز کو منظوری دے دی گئی اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترمیمات کو مسترد کردیا گیا۔

ویڈیو

اس سے قبل مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں سرحدی موقف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین سرحد پر امن قبول نہیں کررہا ہے۔

ویڈیو

اس سب کے علاوہ راجیہ سبھا میں جمعہ کے روز مختلف اراکین پارلیمان نے رکن پارلیمنٹ اشوک گستی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ویڈیو

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ 'میں اشوک گستی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں، جو کرناٹک پارلیمنٹ میں نمائیدگی کرتے تھے۔ ملک نے ایک قابل پارلیمنٹیرین کھو دیا ہے'۔

مرحوم کے احترام کے لئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔

ویڈیو

نائب صدر نے کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا سے ملاقات کرکے راجیہ سبھا رکن کی صحت سے متعلق استفسار کیا تھا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن اشوک گستی کا کووڈ-19 کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ راجیہ سبھا رکن کو شدید کووڈ-19 نمونیا کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور جسم کے اعضا کی ناکامی کے بعد ان کی حالت تشویشناک تھی۔ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں لائف سپورٹ پر تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

’اشوک گستی ایک پرعزم کارکن تھے، جنھوں نے کرناٹک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ وہ غریب پسماندہ طبقات کی فلاح اور خودمختاری کے لے فکرمند رہتے تھے، ان کی موت پر شدید غم اور افسوس ہے۔ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘

رواں سال جون میں بلا مقابلہ انتخاب کے بعد، گستی وبائی مرض کی وجہ سےپارلیمنٹ نہیں آئے ۔ وہ پہلی بار راجیہ سبھاکے رکن بنے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.