جواہر لال نہرو یادگار کمیٹی کے ذریعہ جاری ریلیز کے مطابق انڈیا سائنس وائر کے مشیر ایڈیٹر دنیش سی شرما کو حیدرآباد: دی میکنگ آف نالج سٹی موضوع پر کام کرنے کے لیے اس فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔
جواہر لال نہرو جینتی کی شام فیلوشپ کے اعلان کے تحت شرما ’گلوبلائزیشن کے دور میں حیدرآباد کے ادارہ جاتی تعمیراتی کام‘ پر تحقیق کریں گے۔
شرما ایشیا کے پہلے صحافی ہیں جنہوں نے 2008 میں آرکٹک جا کر ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی سائنسی مہم کی رپورٹنگ کی تھی۔
وہ پچھلے 33 برسوں سے سائنس اور ٹیکنولوجی کے شعبہ میں رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ اب تک 158 لوگوں کو یہ فیلوشپ مل چکی ہے۔