نئی دہلی: آسٹریلیا کے سابق تیزگیندباز بریٹ لی نے لاک ڈاون کے بعد گیندبازوں کے لئے فارم حاصل کرنا مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'انہیں کسی بھی فارمیٹ کے لئے میچ میں فٹ نیس حاصل کرنے میں کم از کم آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹسٹ میچز میں واپسی کے لئے گیندبازوں کی تیاری کی مدت آٹھ سے 12 ہفتے ، ایک روزہ میچوں کے لئے چھ ہفتے، اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے پانچ سے چھ ہفتے رکھنے کی سفارش کی ہے۔
بریٹ لی سے ’ کرکٹ کنیکٹیڈ پرواگرام ‘ میں جب پوچھا گیا کہ لاک ڈاون کے بعد بلے بازوں اور گیندباوں میں کس کے لئے فارم حاصل کرنا مشکل ہوگا ، اس کے جواب میں لی نے کہا ’میرا خیال ہے کہ بلے بازوں اور گیندبازوں دونوں کے لئے مشکل ہوگا لیکن گیندبازوں کو فارم حاصل کرنے میں تھوڑا زیادہ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ عام طور پر چھ سے آٹھ ہفتے میں آپ اپنی سابقہ فارم میں واپسی کرسکتے ہیں۔
سابق تیزگیندباز نے مزید کہا کہ آپ ون ڈے کھیل رہے ہوں یا ٹسٹ کرکٹ آپ کو پرانی فارم اور میچ فٹ نیس حاصل کرنے کے لئے آٹھ ہفتے کا وقت لگتا ہے ۔ ایسے میں یہ گیندبازوں کے لئے تھوڑا مشکل نظرآرہا ہے۔