پیٹرول کی قیمت مسلسل آج 21 ویں دن مستحکم رہی جبکہ اتوار کے روز مستحکم ہونے کے بعد ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق 'دہلی اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمتیں آج 12 پیسے اضافے کے ساتھ بالترتیب 81.64 روپے اور 79.83 روپے فی لیٹر ہوگئی۔'
کولکاتہ میں ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.77 روپے اور چنئی میں 10 پیسے کے اضافہ سے 78.60 روپے فی لیٹر ہوگیا، جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں (فی لیٹر ) مندرجہ ذیل تھی۔
میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 (مستحکم) ---------- 81.64 (+12 پیسے)
کولکتہ --------- 82.10 (مستحکم) ---------- 76.77 (+10 پیسے)
ممبئی ------------- 87.19 (مستحکم) ---------- 79.83 (+12 پیسے)
چنئی ------------ 83.63 (مستحکم) ---------- 78.60 (+10 پیسے)