اس دوران گوتم گمبھیر سے دھونی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر سوالات پوچھے گئے جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ سبکدوشی کا فیصلہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے، میرے خیال میں سلیکٹرز کو دھونی سے بات کر کے پوچھنا چاہئے کہ ان کی حکمت عملی کیا ہے، کیونکہ اگر آپ بھارت کے لئے کھیلتے ہیں تو آپ اپنے مطابق سیریز کا انتخاب نہیں کرسکتے ۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ دھونی کو خود ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا چاہئے۔
دھونی کو سبکدوشی کا فیصلہ خود کرنا چاہئے:گمبھیر۔ویڈیو انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کام فارم میں نہیں ہونا اور خراب شاٹس کھیلنے والے کھلاڑی کی مدد نہیں کرنا ہے۔انہوں نے 'میک یورو موو' چیلینج کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موو ایڈوانس جیل لانچ کیا گیا ہے جو نئے فارمولے میں ڈائکلوفینک ہے ۔یہ جیل ڈاکٹروں کے ذریعہ آرام فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک آزاد سروے کے مطابق پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے 8 کام کرنے والے پیشہ ورانہ لوگ پیٹھ کے درد سے پریشان رہتے ہیں۔اس موقع پر گوتم گمبھیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میک یورو موو وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا موومنٹ کا حصہ ہے۔