ETV Bharat / state

دھرمیندر پردھان سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے دورہ پر - دھرمیندر پردھان سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے دورہ پر

پٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان سرکاری اور کاروباری وفد کے ہمراہ 7 تا 12 ستمبر سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کریں گے۔

دھرمیندر پردھان سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے دورہ پر
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:17 PM IST

وہ تیل، گیس اور فولاد کے شعبوں سے وابستہ ان تینوں ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور 10 ستمبر کو ابوظہبی میں ہونے والے 8ویں ایشیائی وزارتی سطح کی توانائی گول میز (اے ایم ای آر ) میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ہندوستان یو اے ای کے ساتھ مشترکہ میزبان ہے۔یہ اطلاع ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں وزیر موصوف اپنے ہم منصب توانائی کے وزیر خالد الفلیح اور سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران مسٹر پردھان ہائیڈروکاربن شعبے کے تمام ویلیو چین میں سعودی عرب کے ساتھ امداد باہمی کو مزید بڑھانے پر زور دیں گے۔ سعودی عرب روایتی طور پر ہندوستان کو خام تیل کا بڑا سپلائر رہا ہے۔

مسٹر پردھان 8ویں ایشیائی وزارتی سطح کی توانائی گول میز (اے ایم ای آر) میں بھی شرکت کریں گے، جس کی ہندوستان یو اے ای کے ساتھ شریک میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستان سال 2021 میں ایشیائی وزارتی سطح کی توانائی گول میز کے 9ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

وزیر موصوف قطر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کے ساتھ خیر سگالی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ اپنے ہم منصب قطر کے توانائی کے امور کے منسٹر آف اسٹیٹ سعد شیریدا الکعبی سے بھی ملاقات کریں گے۔ قطر ہندوستان کو ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.