ETV Bharat / state

Kurash Federation دھرمیندر ملہوترا، کوراش فیڈریشن کے صدر منتخب - انڈین کوراش فیڈریشن خواتین

انڈین کوراش فیڈریشن خواتین کو برابری کا درجہ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے گی۔ یہ فیصلہ کوراش فیڈریشن آف انڈیا کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) میں کیا گیا۔ فیڈریشن کے سکریٹری لال سنگھ نے بتایا کہ جی بی ایم سے پہلے فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں خالی پڑے عہدوں پر بالترتیب صدر اور خزانچی دھرمیندر ملہوترا اور خزانچی انکور نگر منتخب ہوئے۔ میٹنگ میں 25 ریاستوں کے صدور اور جنرل سکریٹریوں نے شرکت کی۔Kurash federation

جی بی ایم میں دھرمیندر ملہوترا کوراش کے صدر منتخب

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 3:45 PM IST

جی بی ایم میں دھرمیندر ملہوترا کوراش کے صدر منتخب

نئی دہلی: انڈین کوراش فیڈریشن خواتین کے جنرل سیکریٹری لال سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں ہندوستانی کوراش ٹیم کو مارچ میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی پہلی ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کے لئے مردوں اور خواتین کے زمرے کی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اپریل میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپئن شپ کے لئے سلیکشن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں نیشنل سینئر کوراش چیمپئن شپ کا انعقاد جموں کشمیر میں کیا جائے گا۔ اس دوران ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پنکی بلارا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

لال سنگھ نے بتایا کہ کوراش کھیل میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں تک رسائی کے لیے بات چیت کی گئی۔ جس کے تحت اسکول کی سطح پر زیادہ سے زیادہ پروموشن دینے کی بات کہی گئی۔ اس موقع پر کورش فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر چندر پال نے بتایا کہ خواتین کو بطور ریفری آگے لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر لال سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں اپنے مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روٹر اور اس کو پرموٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نئے بچوں کو موقع دے رہے ہیں۔میری خواہش ہے کہ کوراش کو ملک کے ہر شہر قصبے اور گاؤں تک پہنچایا جائے۔تاکہ ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح مقبول عام کھیل بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi Waqf Board On Waqf Properties دہلی وقف بورڈ نے وقف جائیدادوں سے متعلق ہائی کورٹ کا رخ کیا

کوراش کے نئے صدر دھرمیندر ملہوترا نے کہا کہ ہم اس کھیل کو فروغ دینے اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔کوراش دو افراد کے درمیان لڑائی کا فن ہے۔ یہ ایک قدیم مارشل آرٹ ہے جس کی ابتدا تقریباً 3500 سال قبل ازبیکستان میں ہوئی تھی۔ یہ مارشل آرٹ اب ایک مقبول کھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے، خاص طور پر بھارت میں یہ ایک بہت مقبول کھیل بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.