ETV Bharat / state

کرونا وائرس: چین میں پھنسے بھارتیوں کے انخلا کی ایئر انڈیا کو ہدایت - undefined

چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ شہر وہان میں پھنسے بھارتیوں کے انخلا کےلیے سیول ایویشین کے ڈائرکٹر جنرل نے ایئر انڈیا طیارہ کو اجازت دیدی ہے۔

DGCA approves AI flight to coronavirus hit Wuhan for evacuation of Indians
کرونا وائرس: چین میں پھنسے بھارتیوں کے انخلا کی ایئر انڈیا کو ہدایت
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 10:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:10 AM IST

اطلاعات کے مطاق ایئرانڈیا بوئنگ 747 چین کے وہان سے بھارتیوں کے انخلا کےلیے حکومت کے فیصلہ کا انتظار کر رہا تھا۔

ایئر انڈیا کے پاس اس وقت 4 ڈبل ڈیکر بوئنگ 747 طیارے ہیں جبکہ اس میں ایک طیارہ کو وہان سے بھارتیوں کے انخلا کےلیے مختص کیا گیا۔ اس طیارہ میں 423 مسافرین کی گنجائش ہے۔

چین میں مہلک کرونا وائرس کے پھیلنے کی بعد متاثرہ شہروں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس وائرس کے کئی دیگر ممالک میں پھیلنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرانڈیا طیارہ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے اور اس میں مسافرین اور عملہ کےلیے مناسب مقدار میں ماسک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 1990 میں ایئر انڈیا نے عراق اور کویت میں پھنسے ایک لاکھ سے زائد بھارتیوں کا انخلا عمل میں لایا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:10 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.