ETV Bharat / state

آئی اے ایف کی دوسری اسکواڈرن جنگی طیارے رافیل سے لیس - فرانس سے رافیل جنگی طیارے کی دوسری کھیپ بھارت

101 اسکواڈرن آئی اے ایف کی ایسی دوسری دوسری اسکواڈرن ہے جو رافیل جنگی طیاروں سے لیس ہو چکی ہے۔ اس اسکواڈرن کا قیام یکم مئی 1949 کو پالم میں کیا گیا تھا اور ماضی میں ہارورڈ ، اسپاٹ فائر ، ویمپائر ، Su-7 اور مگ 21 ایم طیارے استعمال کر چکی ہے۔ فرانس سے رافیل جنگی طیارے کی دوسری کھیپ بھارت آنے کے بعد بھارتیہ افواج نے مغربی بنگال کے ہاسیمارا ایئربیس پر موجود فائٹر جیٹ کی دوسرے اسکواڈرن کو ایکٹیو کردیا ہے۔

دوسرے اسکواڈرن پر رافیل جنگی طیارے کی تعینات

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 8:33 AM IST

رافیل جنگی طیارے (رافیل فائٹر جیٹ) کی دوسری کھیپ بھارت آنے کے بعد بھارتیہ افواج نے مغربی بنگال کے ہاسیمارا ایئربیس پر موجود فائٹر جیٹ کی 101 اسکواڈرن کو اس جدید جنگی طیارے سے لیس کر دیا ہے۔

بھارت اور فرانس کے مابین ہوئے معاہدے کے مطابق بھارت کو فرانس سے کل 36 رافیل جنگی طیارے ملنے ہیں۔ پہلے سلاٹ میں رافیل جنگی طیارے کی پہلا کھیپ 28 جولائی کو بھارت پہنچی تھی۔ جسے 10 ستمبر 2020 کو بھارتیہ فضائیہ میں شامل کیا گیا۔ وہیں، گزشتہ روز 21 جولائی کو رافیل طیارے کی ساتویں کھیپ میں تین جنگی طیارے فرانس سے بھارت پہنچے۔

ان طیاروں کو بھارتیہ فضائیہ کے دوسری اسکواڈرن میں شامل کیا گیا ہے، جو چین کی سرحد کے قریب بنگال کے ہاسیمارا ایئر بیس پر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:

فرانس سے اب تک 24 رافیل طیارے موصول ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت بھارت کو کل 36 رافیل جنگی طیارے ملنے ہیں۔ رافیل طیارے کا پہلا اسکواڈرن امبالا ایئر بیس میں ہے۔ ایک اسکواڈرن میں 18 کے قریب جنگی طیارے ہوتے ہیں۔

بھارت نے فرانس سے تقریبا چار سال قبل 59،000 کروڑ روپے کی لاگت سے 36 طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدہ کیا تھا۔ اس کے تحت فضائیہ کو اب تک 24 طیارے موصول ہوچکے ہیں۔ بقیہ طیاروں کی 2022 تک آمد توقع ہے۔

رافیل جنگی طیارے کا پہلا دستہ پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد اور شمالی سرحد کی نگرانی کرے گا۔ وہیں، دوسرا اسکواڈرن بھارت کے مشرقی سرحدی علاقے کی نگرانی کرے گا۔

رافیل کی جنگی صلاحیت افغانستان، لیبیا، عراق اور شام میں فرانسیسی فضائیہ کے دیگر مشنوں کے دوران ثابت ہوچکی ہے۔ رفتار کے معاملے میں یہ پاکستان کے بیڑے میں شامل ایف 16 کو بھی مات دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.