ETV Bharat / state

Demolition Operation in Shaheen Bagh on May 5: شاہین باغ میں انہدامی کارروائی 5 مئی کو

دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں ایس ڈی ایم سی کی جانب سے 5 مئی کو انہدامی کارروائی کی جائے گی جس کے لیے ایم سی ڈی نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹس کے مطابق یہ انہدامی کارروائی 5 سے 13 مئی تک جاری رہے گی۔ Demolition operation in Shaheen Bagh on May 5

شاہین باغ میں انہدامی کارروائی 5 مئی کو
شاہین باغ میں انہدامی کارروائی 5 مئی کو
author img

By

Published : May 4, 2022, 6:49 PM IST

نئی دہلی: جہانگیر پوری کے بعد غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اب اگلی انہدامی کارروائی مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں ایس ڈی ایم سی کی جانب سے 5 مئی کو چلائی جائے گی جس کے لیے ایم سی ڈی نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یہ انہدامی کارروائی 13 مئی تک جاری رہے گی۔ جن علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی کی جانی ہے ان میں وارڈ 103، 83، 102، 89، 101، 58، 59 اور 98 شامل ہیں۔

وارڈ نمبر 102 شاہین باغ اور ابوالفضل آتا ہے جو خالص مسلم آبادی پر مشتمل ہے۔ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کے دوران تشدد کے بعد ایم سی ڈی نے مسلم علاقوں میں انہدام کارروائی کو انجام دیا تھا جس کے بعد شاہین باغ میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم آج باضابطہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کرکے واضح کردیا ہے کہ شاہین باغ میں 5 مئی اور 9 مئی کو انہدامی کارروائی کو انجام دیا جائے گا جس کے لیے پولیس انتظامیہ سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین پولیس فورس دستیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔ Action against illegal encroachments in Shaheen Bagh on May 5

شاہین باغ میں5 مئی کو جن علاقوں میں ایس ڈی ایم سی کا بلڈوزر چلے گاوہ کالندی کنج مین روڈ سے جامعہ نگر تھانہ تک ہے جو پشتہ کے قریب ان دنوں ایک سے بڑھ کر ایک بڑی دکانیں ہیں۔ جبکہ 9 مئی کو شاہین باغ کے مصروف ترین علاقہ جی بلاک میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جانی ہے۔

ویڈیو

ایس ڈی ایم سی کے نوٹس کے بعد شاہین باغ کے دکانداروں میں خوف وہراس ہے اور اپنی دکانیں خود ہٹارہے ہیں۔ جنوبی ایم سی ڈی کے میئر نے واضح کیا ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے وہ کارپوریشن کے معمول کے عمل کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اس پوری کارروائی کو دیکھتے ہوئے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کچھ دن پہلے جنوبی دہلی کے جنوب مشرقی ضلع سریتا وہار کے ڈی سی پی کو بھی ایک خط لکھا تھا۔ خط میں کارپوریشن کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کارپوریشن کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی میں نہ صرف پولیس کی مدد کی جائے بلکہ کارروائی کے دوران خواتین پولیس سمیت مناسب سیکیورٹی فورس بھی تعینات کی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.