ETV Bharat / state

Bulldozer in Mangolpuri: منگولپوری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی

انہدامی کارروائی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں احتیاط کے طور پر نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلے لوگوں کو مسماری کے عمل سے آگاہ کیا تھا اور کچھ غیر قانونی تجاوزات کو لوگوں نے خود ہٹایا تھا۔ Bulldozer Runs in New Friends Colony, Mangolpuri

انہدامی کارروائی
انہدامی کارروائی
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 9:57 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ آج منگول پوری علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر نے انہدامی کارروائی جاری رکھی، منگول پوری کے وائی بلاک اور ایچ بلاک تک تقریباً 400 میٹر سڑک سے تجاوزات ہٹادی گئیں، اس کے لیے ایم سی ڈی نے سڑک کے کنارے بنی جھونپڑیوں کو ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ Bulldozer runs in New Friends Colony, Mangolpuri

انہدامی کارروائی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں احتیاط کے طور پر نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلے لوگوں کو مسماری کے عمل سے آگاہ کیا تھا اور کچھ غیر قانونی تجاوزات کو لوگوں نے خود ہٹایا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب منگل پوری علاقے میں بلڈوزر چلایا گیا ہے۔ اس سے پہلے 10 مئی کو چلایا گیا تھا۔
اسی دن یعنی 10 مئی 2022 کو عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت نے میونسپل اہلکاروں کو انہدامی کارروائی سے روکا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.