ETV Bharat / state

مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیاہے: سونیا گاندھی - صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکس

Gandhi Sonia Attacks on Modi Govt: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

Democracy has been strangulated by this government: Sonia Gandhi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 11:01 AM IST

Updated : Dec 20, 2023, 1:52 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے جاریہ سرمائی اجلاس سے بڑے پیمانے پر ارکان پارلیمان کی معطلی کا اثر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں دیکھنے کو ملا۔ یہ میٹنگ کانگریس کی آئندہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی ہے۔کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی ہے۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملیکا رجن کھرگے، رکن پارلیمان راہل گاندھی سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈر میٹنگ میں شریک ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ 2023 کے سرمائی اجلاس کے بقیہ دنوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • CPP chairperson Sonia Gandhi speaks in the Congress Parliamentary Party meeting at Central Hall of Sanvidhan Sadan, Parliament House

    "Democracy has been strangulated by this government. Never before have so many Opposition Members of Parliament been suspended from the house,… pic.twitter.com/yCtHi18JOg

    — ANI (@ANI) December 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سی پی پی صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹی ٹیوشن ہاؤس کے سینٹرل ہال میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہا، 'اس حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ کے اتنے اپوزیشن ارکان کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا تھا۔ وہ بھی صرف ایک مکمل معقول اور جائز مطالبہ اٹھانے کے لیے۔

واضح رہے، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے کل 151 اپوزیشن اراکین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان کل سے پارلیمنٹ کے احاطہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے روبرو احتجاج کررہے ہیں۔

  • #WATCH | Opposition MPs protest against the Central government in front of the Gandhi statue in Parliament premises

    141 Opposition MPs have been suspended for winter session pic.twitter.com/BvvuwGHCFR

دوسری جانب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ارکان پارلیمان کے زریعہ نازیبا سلوک پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

  • I was dismayed to see the manner in which our respected Vice President was humiliated in the Parliament complex. Elected representatives must be free to express themselves, but their expression should be within the norms of dignity and courtesy. That has been the Parliamentary…

    — President of India (@rashtrapatibhvn) December 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ

اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف جمعہ (22 دسمبر) کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Dec 20, 2023, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.