شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اترپردیش پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک تانترک جنتا دل یوتھ کے قومی صدر سلیم مدوور نے الزام لگایا کہ یہ منصوبہ بند قتل تھا اور اس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
انہوں نے فیروزآباد میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ ایک منصوبہ بند قتل تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فائرنگ کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہئے تاکہ پولیس کا کردار عوام کے سامنے آسکے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے غریب انسان ہیں اور وہ قومی شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔