کانگریس کے ٹی سبارامی ریڈی نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹز میں ججوں کے 38 فیصد عہدے خالی ہیں۔
سپریم کورٹ کے کولیجیم کی جانب سے 100 نام ان عہدوں کے لئے بھیجے گئے ہیں لیکن حکومت خالی اسامیوں کو پر نہیں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے 160 عہدوں کے لیے 60 ججوں کا تقرر کیا گیا ۔پنجاب ہائی کورٹ کا بھی حال ایسا ہی ہے۔
ریڈی نے ہائی کورٹز میں ججوں کے خالی عہدوں پر فوری طور پر تقرری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو پہلے بھی اٹھایا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر انصاف ملنے میں تاخیر کی یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے وزیر قانون سے ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ججوں کی تقرری جلد از جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔