بیجو جنتا دل کی سروجنی ہیمبرم نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران سنتھالي زبان میں ہی اپنی بات کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ایوان میں پہلی بار کسی رکن نے سنتھالي زبان میں اپنے خیالات کا اظہار ہیں اور وہ اس کی تعریف کرتے ہیں اس سے سنتھال معاشرے کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمان کے لئے سنتھالي زبان کا ترجمہ خصوصی انتظامات کے تحت خصوصی پینل میں شامل ایک پی ایچ ڈی طالب علم نے کیا۔ مسز ہیمبرم نے کہا کہ عظیم استاد پنڈت رگھوناتھ مرمو نے او ایل چیکی سکرپٹ ایجاد کر کے سماج کو ایک فارمولے میں باندھنے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنڈت مرمو کی تصویر سنتھال طبقے کے گھروں میں رکھ کر ان کی عبادت کی جاتی ہے اور انہیں سماج کے مذہبی اور ثقافتی لیڈر کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہے ۔ اڈیشہ حکومت نے ان کے اعزاز میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وہ مرکزی حکومت سے درخواست کرتی ہیں کہ اس عظیم شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہیے۔
کئی ارکان نے ان کی بات کی حمایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بھی کہا کہ مسز ہیمبرم نے سنتھالي زبان میں بات اپنے خیا لات اظہا ر کیا یہ بڑی خوشی کا بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت مرمو بڑے ادیب تھے اور وہ سنتھال معاشرے میں معزز مانے جاتے ہیں۔