ETV Bharat / state

نجی ٹرینوں کی آمدو رفت کے لئے ریگولیٹری کا مطالبہ - انڈین ریلوے کی نجکاری کی شروعات

ملک میں 110 سے زیادہ نجی ٹرینوں کی آمدو رفت کے منصوبے کے پیش نظر جمعہ کو راجیہ سبھا میں ان ٹرینوں کے لئے ریگولیٹری بنائے جانے کا مطالبہ کیاگیا۔

نجی ٹرینوں کی آمدو رفت کے لئے ریگولیٹری کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 3:10 PM IST

ڈی ایم کے رکن تروچی شیوا نے وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انڈین ریلوے کی نجکاری کی شروعات ہوگئی ہے۔ اگلے کچھ برسوں میں انڈین ریلوے کی حالت سرکاری ایئرلائن کمپنی ایئر انڈیا جیسی ہوجائےگی اور پھر اس کی مکمل طورپر نجکاری کردی جائےگی۔'

انہوں نے کہاکہ 'انڈین ریلوے دنیا کا سب سے بڑا سنگل ریلوے نیٹ ورک ہے لیکن اب نجی ٹرینوں کے آپریشن کے ذریعہ اس کی نجکاری شروع کی گئی ہے۔ نجی ٹرینوں کی آمدو رفت کا انتظام کرنے والے لوگوں کو بھی حکومت ہی تنخواہ بھتہ دے گی جبکہ اس انتظام کے ذمہ دار لوگ اس کا اونچا کرایا طے کررہےہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'نجی شعبہ کی ٹرین امیروں کےلئے اور سرکاری ٹرین غریبوں کے لئے ہو جائے کیونکہ نجی ٹرنیوں کا کرایا بہت زیادہ ہے۔ ان ٹرینوں کے آپریشن کےلئے ریگولیٹری بنائے جانے کی ضرورت ہے جو کرائے کے ساتھ ہی سبھی ضروری باتوں پر توجہ دے سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.