اجمیری گیٹ وارڈ کے وارڈ کونسلر راکیش کمار کا کہنا ہے کہ 'پرانی دہلی ایک بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے اب اسے اس کی خوبصورتی کہہ لیں یہ پھر پریشانی دونوں ہی درست ہے۔ اس پورے معاملے پر متعدد دفعہ عوام کی جانب سے شکایات کی گئی ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ ان ہی لوگوں کی مدد کرتی ہے جو اثر و رسوخ والے ہیں۔
یہی کہنا اجمیری گیٹ وارڈ کے وارڈ کونسلر راکیش کمار کا ہے وہ بتاتے ہیں کہ پرانی دہلی کا جام کاروباریوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے قائم ہے ہم نے کئی دفعہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں کیں لیکن ہر بار ہماری محنت ان بارسوخ لوگوں کے آگے چھوٹی پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اجمیری گیٹ وارڈ کا کونسلر ہوں لیکن ہمارے پاس اختیارات ہی کتنے ہیں۔ ہم بس صفائی کرانے اور گڈھے بھروانے کا ہی کام کر سکتے ہیں اور موجودہ حالات میں تو ہمارے پاس فنڈز ہی نہیں ہے۔
انہوں نے ایم سی ڈی کے اسکولز کی حالت زار پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ محکمہ تعلیم دہلی حکومت کے سپرد کر دی جانی چاہیے تاکہ اس پر بہتر حکمت عملی تیار کر کے کام کیا جا سکے۔ ابھی پرائمری اسکولز ایم سی ڈی کے زیر انتظام ہیں جبکہ سینیئر سیکنڈری اسکول دہلی حکومت کے زیر اہتمام چل رہے ہیں.