نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سشیل انسل اور گوپال انسل کو سزا سنائی ہے۔ اس قبل عدالت نے اُپہار سنیما سانحہ کیس میں سشیل انسل اور گوپال انسل کو شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مجرم قرار دیا تھا۔
پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انسل برادرس کو شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔ 8 اکتوبر کو عدالت نے اس معاملے میں انسل برادرس (بھائیوں) سمیت پانچ لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ اس میں سشیل انسل اور گوپال انسل، عدالت کے ملازم دنیش چند شرما، پی پی بترا اور انوپ سنگھ کو بھی مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Lakhimpur Kheri Violence: لکھیم پور تشدد پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگائی
آپ کو بتادیں کہ 13 جون سنہ 1997 کو جنوبی دہلی کے گرین پارک میں واقع اُپہار سنیما میں فلم 'بارڈر' کی نمائش کے دوران آگ لگنے سے 59 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد بھگدڑ میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔