ETV Bharat / state

دہلی: تاریخی جامع مسجد آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 2:29 PM IST

Updated : Nov 17, 2021, 5:50 PM IST

آثار قدیمہ کی عدم توجہی کے سبب دہلی کی تاریخی جامع مسجد خستہ حالی کی شکار ہے، مسجد انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی اور آغا خان فاؤنڈیشن کو شاہجہانی جامع مسجد کی مرمت کے لیے کئی بار خط لکھا ہے، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں آیا ہے، اس کے سبب مجبوراً اس تاریخی مسجد کے سنگ سرخ پر سمینٹ سے مرمت کی جارہی ہے۔

تاریخی جامع مسجد آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار

دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کی تعمیر کو تقریباً 375 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ اس دوران مسجد کی در و دیوار اور گنبدو مینار کو مرمت کی سخت ضرورت ہے۔ اس ضمن میں مسجد کے شاہی امام نے آثارِ قدیمہ کو متعدد دفعہ خطوط لکھ کر جامع مسجد کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود آثارِ قدیمہ کی جانب سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے گئے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں شاہی امام نے وزیراعظم مودی کو بھی جون 2021 میں خط لکھ کر مسجد کی مرمت کرانے کی اپیل کی تھی لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب نہ ملنے پر آخرکار مسجد انتظامیہ کی جانب سے مسجد کی مرمت کا کام شروع کرایا گیا۔ مرمت کا کام شروع ہوتے ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جس کے بعد لوگوں میں کئی طرح کی باتیں شروع ہوگئیں۔

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی امام سید احمد بخاری سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ یہ کام مجبوری میں کرارہے ہیں، کیونکہ آثارِ قدیمہ کو متعدد بار خطوط لکھے جانے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا، ایسے میں مسجد کو مزید نقصان نہ ہو اس کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ اگر آثارِ قدیمہ اس شاہی مسجد کی مرمت کرے لیکن اگر وہ کچھ نہیں کرتی ہے تو ہم اپنی مسجد کو کھنڈر ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ شاہی امام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس سے پہلے بھی آثارِ قدیمہ نے مسجد میں سمینٹ کے استعمال سے مسجد کی مرمت کی ہے اب ہم مجبوری میں سمینٹ کا استعمال کررہے ہیں تو اس میں برائی کیا ہے؟

اطلاعات کے مطابق آثارِ قدیمہ کے پاس فنڈ کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے. حالانکہ سال 2006 میں سعودی عرب نے مسجد کی مرمت کے لیے آثارِ قدیمہ کو مالی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی تاہم اس دور کی کانگریس حکومت نے اس مالی مدد کو لینے سے انکار کردیا تھا۔

شاہی امام کا کہنا ہے کہ نہ تو آثارِ قدیمہ کی جانب سے مرمت سے متعلق کوئی پیشرفت کی گئی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم کی جانب سے خطوط کا کوئی جواب آیا ہے۔ ایسے میں مسجد میں مرمت کا کام کرانا ضروری ہے اس لیے انہوں نے سمینٹ کے استعمال سے مرمت کا کام کرانا شروع کیا ہے، البتہ پتھر کے کام کے لیے ماہرین کا ہونا لازمی ہے اس لیے فی الحال پتھر کا کام نہیں کرایا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 5:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.