دہلی اور اس کے قریبی علاقوں گروگرام، نوئیڈا، فرید آباد اور غازی آباد میں بدھ کے روز صبح ایک دھندلی چادر سی بنی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سےدارالحکومت میں ہوا کا معیار انتہائی ناقص زمرے میں چلی گئ۔
اطلاع کے مطابق قریبی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں فصلوں کی باقیات جل رہی ہیں جو داراحکومت کی ہوا کو آلودہ کرنے میں معاون ہیں۔ صبح 8:30 بجے کے قریب دہلی میں مجموعی طور پر 309 ایئر کوالیٹی پہنچ گیا۔
0 اور 50 کے درمیان ایر کوالیٹی کو 'اچھا'، 51 اور 100 'اطمینان بخش'، 101 اور 200 'اعتدال پسند'، 201 اور 300 'خراب' ، 301 اور 400 'انتہائی خراب'، اور 401 اور 500 کے درمیان کو 'شدید' سمجھا جاتا ہے۔
ایئر کوالیٹی دھیر پور، دہلی یونیورسٹی، چاندنی چوک، پوسا بالترتیب 314، 313، 132 اور 287 تھا۔
گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان کے طور پر 15 اکتوبر سے قومی دارالحکومت اور اس کے قریبی علاقوں میں فضائی آلودگی کی سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات نافذ العمل ہیں۔
اس منصوبے کو پہلی بار دہلی اور این سی آر میں 2017 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں بسوں اور میٹرو خدمات میں اضافہ، پارکنگ کی فیسوں میں اضافے اور ہوا کا معیار خراب ہونے پر ڈیزل جنریٹر کا استعمال روکنا شامل ہے۔
دہلی کے مقابلے میں دوسرے بڑے شہروں جیسے کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں ہوا کا معیار بہت بہتر ہے۔