ETV Bharat / state

دہلی خواتین کمیشن نے معصوم بچی کی جان بچائی

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:23 PM IST

دہلی خواتین کمیشن نے نریلا علاقہ سے ایک نومولود بچی کی جان بچائی اور اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن
دہلی خواتین کمیشن

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ 'یہ بہت شرمناک اور افسوسناک ہے کہ کوئی ایک دن کی معصوم بچی کو اس طرح کیسے پھینک سکتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کافی تکلیف دہ ہیں۔

سواتی مالیوال نے کہا کہ 'یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس معاملے کے ملزموں کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔ کمیشن معصوم بچی کا علاج کروارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی 181 ہیلپ لائن پر فون کے ذریعہ آج صبح بتایا گیا کہ نریلا کے علاقے میں کسی نے ایک نوزائیدہ بچی کو جھاڑیوں میں پھینک دیا ہے۔ کمیشن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پولیس کے ساتھ مل کر بچی کو بچایا اور اسے امبیڈکر ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور کمیشن کی ٹیم بچی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی خواتین کمیشن نے اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

نوٹس میں کمیشن نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.