دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر گذشتہ 20 اپریل سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔
جس کے بعد کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اب دہلی میں ان لاک unlock in delhi کا عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ پیر یعنی 31 مئی سے یہاں تعمیراتی اور فیکٹری سے متعلقہ کاموں کی اجازت دی جارہی ہے۔
اس کے بعد اب ہر ہفتے ماہرین اور لوگوں کی تجاویز کی بنیاد پر دہلی کو آہستہ آہستہ unlock کیا جائے گا۔