تیز گرمی کے بعد نوئیڈا سمیت پورے قومی دارالحکومت خطے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ اچانک بادلوں اور تیز ہواؤں نے شدید گرمی سے نجات فراہم کرنے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے والے لوگوں کو بھی راحت بخشی۔
اس سے قبل ہفتے کے روز دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو عبور کرچکا تھا۔
اتوار کی صبح تیز دھوپ تھی لیکن دوپہر تک سورج گھنے بادلوں سے ڈھک گیا تھا۔ موسم تبدیل ہونے لگا تھا
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے ماحول کو سہانا کردیا۔ اور درجہ حرارت 40 ° C سے کم ہوکر 36 ° C ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، آئندہ چار روز تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جس سے درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 25 ° C اور زیادہ سے زیادہ 36 ° C رہے گا۔