ETV Bharat / state

اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ - شمالی مشرقی دہلی میں پھوٹ پڑے تشدد

شمالی مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد گزشتہ شب دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

دہلی میں تشدد کے بعد اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:03 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:43 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے الومنائی اور جامعہ کو-آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا۔

مظاہرے میں موجود لوگوں نے کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے تشدد میں خاطی افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔

مظاہرہ کررہے نے کیجریوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال مقامی اراکین اسمبلی کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے اور حالات کو پر امن بنانے کے لے ایک امن مارچ نکالیں۔

اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تباہی مچانے والوں کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز وزیراعلی اروند کیجریوال نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں دہلی کے متاثرہ علاقوں کے اراکین اسمبلی اور افسران موجود تھے۔

خیال رہے کہ دہلی میں تششد کے واقعات رونما ہونے کے بعد اب 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 190 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.