ETV Bharat / state

دہلی تشدد: دہلی کے اسپیشل سیل نے دیوانگنہ کلیتا کوگرفتارکیا - دیوانگنہ کلیتا کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار

دہلی تشدد معاملے میں اسپیشل سیل نے ایک بار پھر سے پنجرہ توڑ گروپ کی رکن دیوانگنہ کلیتا کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔

دہلی تشدد: دہلی کے اسپیشل سیل نے دیوانگنہ کلیتا کوگرفتارکیا

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:22 PM IST

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی میں ہوئے فسادات معاملے میں اپنی طرف سے کارروائی تیز کردی ہے۔ جس کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پنجرہ توڑ گوروپ کی رکن دیوانگنہ کالیتا کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پنجرہ توڑ گروپ کی رکن نتاشہ ناروال کو بھی یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ دیوانگنہ کالیتا اور نتاشہ ناروال دونوں ہی پنجڑا توڑ گروپ کی رکن ہیں۔ اس پوری تنظیم پر دارالحکومت دہلی میں فساد پھیلانے کا الزام ہے۔ ساتھ ہی یہ دونوں خواتین بھی دہلی پولیس کے زیر نگرانی میں ہیں۔ دہلی پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم ان دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں کارروائی کی جارہی ہے۔

مجموعی طور پر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات پر کارروائی تیز کردی ہے۔ جس کی وجہ سے دیوانگہ کالیتا کو نہ صرف مسلسل چوتھی بار گرفتار کیا گیا ہے، بلکہ اس بار دیوانگنہ کالیتا کو یو اے پی اے کے تحت دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ دیوانگنہ کالیتا کو دارالحکومت دہلی میں فسادات کے سلسلے میں پہلی بار 23 مئی 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.