ETV Bharat / state

فسادات کے ملزم کو امتحانات میں شرکت کی اجازت - اردو نیوز

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات کے ایک ملزم کو دہلی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان میں تحویلی پیرول پر شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ملزم یوگیش کو امتحان دینے کے لئے سات گھنٹے کی پیرول کے ذریعہ اجازت دی۔

Delhi violence
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 12:40 PM IST

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات کے ایک ملزم کو دہلی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان میں تحویلی پیرول پر شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ملزم یوگیش کو امتحان دینے کے لئے سات گھنٹے کی محافظ پیرول کے ذریعہ اجازت دی۔

سیشن جج کی جانب سے اجازت دئے جانے پر دہلی پولیس نے احتجاج نہیں کیا۔ دہلی پولیس کی بھرتی کے لئے آج یہ امتحان منعقد ہو رہا ہے۔ قبل ازیں دوران سماعت ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ایس ایس راجورا نے کہا کہ ملزم کے لئے دوپہر تک امتحانی مرکز جا کر امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ملزم کو امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت طلب کی۔ دہلی پولیس کی جانب سے ایڈووکیٹ ڈی کے بھاٹیا نے ملزم کی اس درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو امتحان میں شرکت کے لئے کسٹڈیل پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔

7 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول ملی

کورٹ نے ملزم یوگیش کے لیے حکم دیا کہ امتحان میں حاضر ہونے کے لئے ملزم کو 7 گھنٹے کے کسٹڈی پیرول پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ منڈولی جیل کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کا امتحانی داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرے اور امتحان کے متعینہ وقت سے پہلے ہی اسے دوارکا میں واقع امتحانی مرکز لے جانے کے انتظامات کرے۔ عدالت نے امتحان ختم ہونے کے بعد ملزم کو دوبارہ جیل لانے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ ملزم یوگیش کو دہلی فسادات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ان فسادات میں شرپسندوں نے نجی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.