قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے والے ہندو مسلم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن مذہب کی بنیاد پر ان کی لڑائی ہوگی جس میں سینکڑوں لوگ گھر سے بے گھر ہو جائیں گے اور کئی دکانیں نذر آتش کر دی جائیں گی۔
ایسی ہی ایک واقعہ وجے پارک میں پیش آیا جہاں ہندو مسلم ایک ساتھ مل کر رہتے تھے لیکن جب تشدد شروع ہوا تو ارشد نامی ایک نوجوان اپنے کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تو تشدد کرنے والوں نے اسے پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوئے مارنا شروع کر دیا کہ یہ مسلمان ہے۔
ارشد بھائی بھائی چلاتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور اس کے پیر پر کسی تیز ہتھیار سے وار کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اور سر میں شدید چوٹیں آئیں۔
ارشد نے کہا کہ 'مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ شرپسندوں نے حملہ اس علاقہ میں کیا جہاں وہ رہتا ہے۔'
![دہلی تشدد کا شکار ارشد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6233944_g.jpg)
حملہ کے دوران اس نے اپنے ہوش و حواس کھو دیے اور اسے اپنی آنکھوں کے سامنے موت نظر آنے لگی۔