ETV Bharat / state

دہلی: امتحانات میں اردو میڈیم کی طالبات کی شاندار کارکردگی

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 11:10 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب رواں برس قدرے مختلف رہا۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کررہ گئے۔ تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں بند کردی گئیں۔

اردو میڈیم کےطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی

عالمی وبا کورونا وارس کے مضر اثرات کے سبب جب تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور تعلیمی اداروں کو بندکر دیا گیا تو طلبا اور سرپرست دونوں پریشان ہوگئے۔ اسکولز انتظامیہ نے متبادل طریقہ کی تلاش شروع کردی۔ انہیں تعلیمی اداروں میں سے ایک فاطمہ اکیڈمی نے فیصل بند طلبا کی پریشانی دور کرنے کا فیصلہ کیا۔

طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی

کوورنا وائر س کے سبب پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای بورڈ نے 12 ویں جماعت کے امتحانات رد کرتے ہوئے بغیر امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ جس میں دہلی کے طلبہ نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پرانی دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں میں بہتر نتائج حاصل کرنے والی طالبات سے بات کی جس میں انہوں نے امتحانات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آر ایس کے وی سینیئر سیکنڈری اسکول جامع مسجد نمبر 2 میں پہلا مقام پانے والی طالبہ نبیلہ بیگم نے 95.2 نمبر حاصل کیے ہیں، وہ مستقبل میں سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

جبکہ اریبہ نے 95 فیصد نمبروں کے ساتھ چشمہ بلڈنگ اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا خواب مستقبل میں ایک اچھا ٹیچر بننا ہے، وہ کہتی ہیں کہ کورونا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ لیکن فاطمہ اکیڈمی نے ان کی پریشانی کو آسان کیا جس کی وجہ سے وہ کامیاب ہو سکیں۔

عِلما نسیم نسیم نے 94.08 فیصد نمبروں کے ساتھ گورنمنٹ گرلز سینیئر سیکنڈری اسکول چشمہ بلڈنگ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر امتحانات ہوتے تو اس سے بہتر نمبر آتے کیوں کہ انہیں انٹرنیٹ نے سب سے زیادہ پریشان کیا۔

مزید پڑھیں:

نیٹ کے نتائج: میوات کے طلبا کی شاندار کامیابی

فصیل بند شہر کے بیشتر طالب علموں کے لیے آن لائن کلاسز درد سر بنا ہوا تھا اسے دیکھتے ہوئے فاطمہ اکیڈمی نے پرانی دہلی کے بچوں کے لیے مفت وای فائی اور ان لائن کلاسز کے لیے ایک سینٹر کا قیام کیا جس سے فائدہ اٹھا کر بچوں نے بہتر نتائج حاصل کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.