ETV Bharat / state

دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال - قومی دارالحکومت

دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کی بہتر صورتحال کے پیش نظر شہر کی معیشت دوبارہ پٹری پر آنے کے لئے تیار ہے۔ دہلی میں انلاک کرنے کے عمل کے تحت میٹرو آپریشن بھی آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس وقت میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی آج سے طاق و جفت کی بنیاد پر دہلی میں بازار کھلیں گے۔

دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 12:45 PM IST

قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 سے متعلق صورتحال بہتر ہونے کے بعد تقریباً تین ہفتوں کے وقفے کے بعد پیر کو دہلی میٹرو کی سروس کو بحال کردیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ صرف 50 فیصد مسافر میٹرو میں بیٹھ سکیں گے جب کہ کھڑے ہوکر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب 20 مئی کو دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی خدمات مکمل طور پر معطل کردی گئی تھیں۔

دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال

کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر، 19 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا اور اس کے بعد دہلی حکومت نے اس کی مدت میں توسیع کردی تھی۔

ابتدائی طور پر میٹرو سروس جزوی طور پر جاری رہی، جس میں صرف ضروری خدمات کے اہلکاروں کو ہی سفر کرنے کی اجازت تھی، لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 10 مئی کو اسے بند کردیا گیا تھا۔

پیر کے روز میٹرو آپریشن کا کام اپنے مقررہ وقت سے صبح 6 بجے شروع ہوا۔ ڈی ایم آر سی کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز کہا تھا کہ صرف آدھی میٹرو ٹرینوں کا ہی آپریشن کیا جائے گا اور میٹرو ہر پانچ سے 15 منٹ میں ملے گی۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کا ٹویٹو
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ٹویٹ

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ 7 جون سے دہلی میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلے گی اور بازار اور مالس طاق و جفت کی بنیاد پر کھلیں گے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کا اعلان کرنے کے بعد ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سماجی دوری کو یقینی بنانے اور میٹرو کے اندر مسافروں کے 50 فیصد سفر کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے یومیہ سفر اور بیرونی اسٹیشنوں کے لئے اضافی وقت نکالیں۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.