ETV Bharat / state

دہلی میں اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کو کھولنے کی اجازت - دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے، گزشتہ تین دنوں کے دوران 100 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں، اس وقت انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.2 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا کیسز میں کمی کے سبب دہلی حکومت نے ان لاک کے تحت لاک ڈاون میں مستقل طور پر نرمی دے ہے، رواں ہفتے حکومت نے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

corona guidelines
کورونا گائیڈ لائن
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 2:21 PM IST

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پیر سے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کھل سکیں گے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جاسکتی ہیں لیکن ابھی شائقین کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس سے متعلق یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے پابندی کی جائے گی۔

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ہفتے دہلی حکومت نے 50 فیصد صلاحیت کے حامل جم کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اس دوران شادی ہال اور ہوٹل میں 50 سے زیادہ افراد کی موجودگی میں بھی شادی کی تقریب کی منظوری دی گئی لیکن اب بھی 20 سے زیادہ افراد جنازے میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ اسی کے علاوہ 50 فیصد صلاحیت والے ریستوران اور بازار کے آپریٹنگ اوقات شام 10 بجے تک رہیں گے۔

corona guidelines
کورونا گائیڈ لائن

غور طلب ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے ٹرائل کی بنیاد پر بازاروں اور شاپنگ مالز کے لئے کھولے جانے کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے، صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک تمام مارکیٹس، مارکیٹ کمپلیکس اور شوپنگ مال کھلے رہیں گے۔ گذشتہ ہفتے کی طرح ہفتہ وار مارکیٹس کو بھی ہر ایم سی ڈی زون کے لحاظ سے مارکیٹ کی بنیاد پر کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس دوران تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن عقیدت مندوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اور فاصلاتی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.