اے اے ڈی کی جانب سے صدر رام ناتھ کووند کو لکھے گئے خط میں دہلی یونیورسٹی کے 29 محکموں کے سربراہان کی حمایت کی گئی ہے، جنہوں نے آن لائن امتحانات کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ اور من مانی والا فیصلہ بتایا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے سبب کلاسز نہ ہونے سے آن لائن امتحان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے ان محکموں کے سربراہان نے آن لائن میٹنگ میں آن لائن امتحان لیے جانے کی مخالفت کی تھی اور کہا کہ کہ 'یہ فیصلہ طلبا کے لیے بہت ہی نقصان دہ ثابت ہوگا۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'دور دراز کے غریب، دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے طلبا کے لیے آن لائن امتحان دینا مشکل ہوگا کیونکہ ان کے پاس آن لائن امتحان دینے کے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 'دلی انتظامیہ نے لوگوں سے رابطہ کیے بغیر اچانک یہ فیصلہ کیا ہے۔