ETV Bharat / state

'قانون سب کے لیے برابر ہے' - lockdown in india

دہلی ٹریفک پولیس نے 23 مارچ سے اب تک ساڑھے چار لاکھ چالان تیز رفتار سے گاڑی چلانے والے افراد کے کاٹے ہیں، جس میں ڈاکٹرز کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

دہلی ٹریفک پولیس کے جوائنٹ سی پی این ایس بندیلا

author img

By

Published : May 5, 2020, 8:36 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سوشل ڈسٹینسنگ پر کافی زور دیا جا رہا ہے، لیکن متعدد ایسے ادارے ہیں جن کا سیدھا تعلق عوام سے ہوتا ہے انہیں میں سے ایک دہلی ٹریفک پولیس بھی ہے۔

این ایس بندیلا سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت

لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کی ٹریفک پولیس کس طرح سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے، اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی ٹریفک پولیس کے جوائنٹ سی پی این ایس بندیلا سے بات کی۔

جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا فوکس تکنیک پر ہے اور تکنیک کی مدد سے ہی ان کا ڈپارٹمنٹ کام کر رہا ہے۔

گذشتہ دنوں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کے تیز رفتار کار چلانے کی وجہ سے چلان کٹے ہیں، اس کا ایک سب سے بڑی وجہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونا ہے تو ایسے میں دہلی ٹریفک پولیس کیا انہیں کوئی رعایت دے گی۔

اس پر انہوں نے بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہیں کورونا ہو یا کوئی اور وجہ ہمیں اسے ماننا چاہیے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہی بہت سارے حادثہ پیش آئے اگر وہ قانون کا احترام کرتے تو شاید ایسا نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ 23 مارچ سے اب تک کتنے چالان کاٹے جا چکے ہیں پر دہلی ٹریفک پولیس کے جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ اب تک چار لاکھ سے زائد چالان کاٹے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.