دارالحکومت میں واقع ارواچین اسکول کے مالک سمیت کنبہ کے 3 افراد کورونا مثبت پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں ہوم کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ کورونا کی علامات کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
انہیں کنبے کے تین افراد کے ساتھ ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔ وہیں ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بلویر نگر میں واقع ان کے مکان کو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ تو وہیں آس پاس کے علاقوں میں سینی ٹائز کیا گیا۔ ان کے مکان کے باہر کورونا مثبت ہونے کا ایک نوٹس چسپاں کیا گیا تاکہ کوئی اور ان کے رابطہ نہ آ سکے۔