دارالحکومت دہلی میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے، ایسے میں بجلی اور پانی کی فراہمی ہی واحد ذریعہ ہے، جو لوگوں کو اس قہر سے محفوظ کرسکے۔لیکن جنوبی دہلی کے بھاٹی مائنس گاؤں کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں گزشتہ 8 برس سے حکومت کی جانب سے بجلی اور پانی کی کوئی سہولیات مہیا نہیں کرائی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب بھاٹی مائنس گاؤں پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ کچی آبادی والے علاقے کی جگی چھونپڑیوں میں رہائش پذیر مزدوروں کے پاس بجلی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزدوروں نے اپنی پریشانیاں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس جگہ پر قریب 8 سال سے مقیم ہیں، جہاں ابھی تک ان کو حکومت کی جانب سے بجلی اور پانی مہیا کرایا نہیں گیا ہے۔
ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ یہ تقریبا 8 سال سے حکومت سے بجلی اور پانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ مزدور دور دراز علاقے سے سر پر پانی ڈھو کر لاتے ہیں۔
حکومت کو ان علاقوں کے مزدوروں پر توجہ دینی چاہیے۔ بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جانا چاہیے۔