ETV Bharat / state

Delhi Shahi Imam Condemns Udaipur Incident: شاہی امام نے ادے پور میں کنہیا کے قتل کی مذمت کی

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 4:13 PM IST

راجستھان کے اُدے پور میں ایک درزی کے قتل پر شاہجہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اس فعل کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ Udaipur murder case

delhi-shahi-imam-condemns-udaipur-incident-calls-it-an-act-against-islam
شاہی امام نے ادے پور میں کنہیا کے قتل کی مذمت کی

پرانی دہلی: شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اودے پور میں ایک غیر مسلم ٹیلر ماسٹر کے قتل پر پر ردعمل کا اظہار کیا۔ Reactions on Udaipur Murder Case۔ انہوں نے اس معاملہ کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے انسانیت کے نام پر بدنما داغ اور اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔ Udaipur Incident

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'ادے پور میں دلخراش، گھناؤنے قتل نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔ کنہیا لال نام کے شخص کو ریاض اور غوث نام کے دو افراد کے ہاتھوں قتل کیے جانے کا غیر انسانی واقعہ اور وہ بھی حضور ﷺ کے نام پر نہ صرف بزدلی بلکہ خلافِ اسلام، غیر قانونی اور غیر انسانی فعل ہے۔ میں اپنی اور بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے، پوری شدت کے ساتھ، اس فعل کی مذمت کرتا ہوں'۔ Delhi Shahi Imam Condemns Udaipur Incident

اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمدردی، رواداری، سخاوت اور انسان دوستی کی بے شمار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ جو لوگ اس وحشیانہ فعل کے مرتکب ہوئے، اگر وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرتے اور انہیں قرآن و شریعت سے اچھی طرح واقفیت ہوتی تو وہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.