آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں توسیع رہے گی۔
دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں آٹھویں درجے تک کے طلبہ کی گرمی کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کو ٹویٹ کیا،’ دہلی میں شدیدگرمی کے پیش نظر اسکولوں میں آٹھویں کلاس تک کے لیے گرمی کی چھٹیاں ایک ہفتے کے لیے بڑھائی جارہی ہیں‘۔
سسودیا نے کہا کہ آٹھویں تک کے بچوں کے اسکول اب آٹھ جولائی سے کھلیں گے۔ باقی کلاس کے لیے اسکول اپنے طے شدہ وقت کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ یہ ہدایت پرائیویٹ اسکولوں پر بھی نافذ ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ دہلی میں شدید گرمی کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پہلے 30 جون تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کی تھی۔