دہلی کی روہنی عدالت 26 جنوری کو لال قلعہ تشدد کیس میں ملزم لکھبیر سنگھ عرف لَکھا سدھانہ کے خلاف دائر مقدمہ میں پیشگی ضمانت کی درخواست کی آج ایڈیشنل سیشن جج گگندیپ سنگھ سماعت کریں گے۔
گذشتہ 29 جون کو عدالت نے لَکھا کی گرفتاری پر پابندی لگاتے ہوئے لکھا کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس معاملے میں لَکھا پر بیرونی دہلی کے راستے کو بند کرنے اور لال قلعے پر تشدد کے دوران بیریکیٹ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ لَکھا پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کی اپیل پر بھی توجہ نہیں دی اور پولیس افسران کے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
اس سے قبل 29 جولائی کو لال قلعہ پر تشدد کے معاملے میں تیس ہزاری کورٹ نے لَکھا کو ضمانت دے چکی ہے۔ دہلی پولیس نے لَکھا پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ 19 جون کو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 26 جنوری کو لال قلعہ پر تشدد کے حوالے سے دہلی پولیس کی جانب سے دائر کردہ ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر قبضہ کرنے کی سازش رچی گئی تھی اور لال قلعے کو احتجاج کا مرکز بنانے کا منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنئو میں معاملہ درج
چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ پر تشدد پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ اس تشدد کے ذریعے مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
دہلی پولیس نے انڈین پینل کوڈ کے تحت آرمز ایکٹ ، پبلک پراپرٹی کو نقصان کی روک تھام کا ایکٹ، قدیم انسانیت اور آثار قدیمہ سائٹس اور باقیات ایکٹ، وبائی امراض ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔
عدالت نے ان الزامات کا نوٹس نہیں لیا جن میں ابھی تک اجازت نہیں لی گئی تھی۔ جن معاملات میں اجازت نہیں لی گئی ان میں آرمز ایکٹ ، وبائی ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کچھ الزامات شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 17 جون کو دہلی پولیس نے اس معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔