ETV Bharat / state

دہلی فساد: خصوصی سیل نے فلم پروڈیوسر راہل رائے اور صبا دیوان کو سمن

دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات سے متعلق خصوصی سیل نے اپنی جانچ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اس معاملے میں خصوصی سیل نے پروڈیوسر راہل رائے اور دستاویزی فلمساز صبا دیوان کو دہلی فسادات سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔

دہلی فساد:خصوصی سیل نے فلم پروڈیوسر راہل رائے اور صبا دیوان کو سمن بھیجا

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:32 PM IST

شمال مشرقی دہلی فسادات معاملے کی تحقیقات کررہی خصوصی سیل نے شارٹ فلم کے پروڈیوسر راہل رائے اور دستاویزی فلموں کے فلمساز صبا دیوان کو دہلی فسادات سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔

فلم پروڈیوسر راہل رائے اور صبا دیوان کو سمن بھیجا

خصوصی سیل سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سیل نے دہلی فسادات سے متعلق اپنی تحقیقات کے دائرہ کو بڑھا دیا ہے۔متعدد ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے دہلی فسادات میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن ان کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے۔اب اس سلسلے میں آگے بڑھتے ہوئے خصوصی سیل نے مختصر فلم پروڈیوسر راہل رائے اور دستاویزی فلم ساز صبا دیوان کو دہلی فسادات سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔

اس سلسلے میں عمر خالد کی بھی ہوئی گرفتاری

واضح رہے کہ اتوار کی دیر رات خصوصی سیل نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کو دہلی فسادات سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا تھا۔11 گھنٹے کے طویل پوچھ گچھ کے بعد خصوصی سیل نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.