دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے بدھ کے روز شمال مشرقی دہلی کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی۔ کم از کم 15 افراد کے خلاف یہ چارج شیٹ داخل کی گئی۔
دس ہزار صفحات پر مشتمل اس چارج شیٹ میں جے این یو کے سابق طلبا رہنما عمر خالد اور شرجیل امام کا نام شامل نہیں ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں 747 گواہ پیش کیے ہیں جن میں سے 51 لوگوں کے بیانات سی آر پی سی 164 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دہلی پولیس کی ٹیم مزید کارروائی کے لیے عدالت پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیے
'اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان سے پورا ملک حیران ہوگیا تھا'
واضح رہے کہ دہلی تشدد معاملہ میں گرفتار عمر خالد کو 10 دن کے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی تشدد معاملہ کی تحقیقات کررہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد کو اتوار کے روز گرفتار کیا تھا۔