ETV Bharat / state

دہلی فسادات: چاند باغ تشدد معاملہ میں ایک شخص گرفتار - دہلی پولیس

دہلی پولیس نے رواں سال فروری میں ہوئے دہلی فسادات کے دوران چاند باغ علاقہ میں ہونے والی پرتشدد واقعہ کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Delhi riots: Police arrest man in Chand Bagh violence case
دہلی فسادات: چاند باغ تشدد معاملہ میں ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 5:48 PM IST

دہلی پولیس کے مطابق کرائم برانچ نے دہلی فسادات کے سلسلہ میں خالد سیفی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سیفی کو دہلی فسادات کے سلسلہ میں دائرکی گئی ایک اور چارج شیٹ میں بھی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خالد سیفی شاہین باغ احتجاج میں 8 جنوری کو شریک ہوئے تھے جہاں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منظم کیا گیا تھا۔

فروری میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت اور مخالفت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد شمال مشرقی دہلی میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ دہلی فسادات میں زائداز 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی کاروائی پر بعض سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق دہلی پولیس سی اے اے مخالفین کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.