دہلی: دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ آج سے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے پرچہ داخل کرنے کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ آئندہ 4 دسمبر کو انتخابات ہونے ہیں جب کہ نتائج کا اعلان تین دن بعد کیا جائے گا۔ انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی تمام سیاسی جماعتیں اپنی کامیابی کے لیے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے میں مصروف ہو گئی ہیں لیکن کامیابی اسی کو حاصل ہوگی جو عوام کو اپنے خیالات سے متفق کرنے میں کامیاب ہوگا۔ Opinion of people of Northeast Delhi ahead of MCD elections
اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شمال مشرقی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جعفر آباد میں لوگوں سے بات کی۔ جعفرآباد کے ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ دو برس قبل دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات لوگوں کو ابھی بھی یاد ہیں اور عوام کو وہ لوگ بھی یاد ہیں جو فسادات کے دوران تماشبین بنے بیٹھے تھے ہم انہیں ہی ووٹ کریں گے جنہوں نے اس وقت ہمارا ساتھ دیا تھا۔
وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انتخابات ایم سی ڈی کے لیے ہیں، اس لیے ووٹرز مقامی مسائل کی بنیاد پر ہیں ووٹنگ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صاف صفائی، اسٹریٹ لائٹ، اور پانی کی قلت اور تعمیرات پر لیے جانے والی رشوت بھی اس بار کے انتخابات میں ایک اہم موضوع رہے گا۔ وہیں سیلم پور سے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی دہلی میں کیجریوال حکومت اپنے وعدوں پر کھرا نہیں اتر سکی اور ان کے ایم ایل اے کی شبیہ بھی علاقہ میں اچھی نہیں سمجھی جاتی اس لیے عوام اب تبدیلی چاہتی ہے تاکہ علاقہ میں ترقی ہو سکے۔
مزید پڑھیں:Delhi MCD Election ایم سی ڈی انتخابات میں مسلم ووٹرز کس بنیاد پر ووٹ کریں گے