ETV Bharat / state

Delhi Riots: ایک کیس کی ایف آئی آر دو تھانوں میں درج، ڈی سی پی سے جواب طلب - کڑکڑڈوما عدالت کا دہلی فساد پر سماعت

کڑکڑ ڈوما عدالت نے دہلی فساد کے ملزم طاہر حسین سے متعلق معاملے کی ایف آئی آر کو دو پولیس اسٹیشن میں درج کروانے کے حوالے سے ڈی سی پی سے جواب طلب کیا ہے۔ وہیں سماعت کے دوران طاہر حسین کے وکیل رضوان نے سوال کیا کہ ایک جگہ پر پیش آئے معاملے سے متعلق ایف آئی آر کو دو مخلتف پولیس اسٹیشن پر کیسے درج کیا گیا۔

ایک معاملے کی ایف آئی آر دو پولیس اسٹیشن میں درج

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 11:35 AM IST

دارالحکومت دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی فساد سے متعلق معاملے کے لیے دو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے ڈی سی پی سے جواب طلب کیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ڈی سی پی سے رپورٹ مانگی ہے کہ ایک جگہ پر پیش آئے معاملے کے لیے دو الگ الگ پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر کیسے درج کرلی گئی۔

یہ دونوں ایف آئی آر سابق کونسلر طاہر حسین کے گھر سے متعلق ہیں۔ سماعت کے دوران طاہر حسین کے وکیل رضوان نے کہا کہ ایک جگہ پر پیش آئے معاملے سے متعلق ایف آئی آر کو دو مخلتف پولیس اسٹیشن پر کیسے درج کیا گیا۔ دیالپور تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 91/2020 پر یہ سماعت ہورہی تھی۔

سماعت کے دوارن دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل دیپک بھاٹیہ نے ملزم تنویر ملک، طاہر حسین اور دیگر ملزمین کے خلاف درج مقدمہ میں دلائل پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ان سے کہا کہ وہ مرکزی چارج شیٹ کی بنیاد پر دلائل دیں، لیکن بھاٹیہ نے سماعت ملتوی کرنے پر زور دیا۔

وکیل رضوان نے دہلی پولیس کی سماعت ملتوی کرنے کے مطالبے کی مخالفت کی۔ رضوان نے بتایا کہ ملزمین گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں:'ہندو راشٹر کا مطالبہ مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی میں اضافہ کرنا نہیں'

رضوان نے کہا کہ کھجوری خاص تھانے میں بھی طاہر حسین کے گھر سے متعلق معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، کھجوری خاص تھانے میں درج ایف آئی آر میں جو الزام لگائے گئے ہیں، وہی الزام دیال پور تھانے میں درج ایف آئی آر میں لگائے گئے ہیں۔ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ہی مقام پر پیش آئے معاملہ کی ایف آئی آر کو دو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.