ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں کمی، دہلی والے سفر کے لیے نکلے

زیادہ تر لوگ مالدیپ، سوئٹزرلینڈ، فرانس، روس، اسپین، مصر گئے، جب کہ ایکسپو 2020 کی وجہ سے دبئی کے سفر کے لیے زبردست مانگ دیکھنے کو مل رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے دہلی سے بین الاقوامی سفر کی بھی بڑی مانگ ہے

کورونا کیسز میں کمی، دہلی والے سفر کے لیے نکلے
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 11:00 PM IST

کورونا کے معاملات میں کافی کمی آنے سے اب دہلی والوں میں سفر کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس سے متعلق خدمات کی مانگ پھر سے بڑھنے لگی ہے اور اب یہ کووڈ سے پہلے کی سطح تک پہنچنے لگی ہے۔

مربوط ٹریول سروسز کمپنی تھامس کک انڈیا کے لیے دہلی سب سے بڑا بازار ہے۔ کمپنی نے آج ایک رپورٹ میں کہاکہ لاک ڈاؤن کی تھکان اور بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے دہلی والوں میں سفر کرنے کی خواہش تیزی سے بڑھی ہے۔ جون 2021 میں دوبارہ کھلنے کے بعد ہر ماہ 60 فیصد کی مضبوط شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے تہواروں اور سردیوں کے موسم، ایکسپو 2020 دبئی اور شادیوں کی وجہ سے ہنی مون سے متعلق سفر کے معاملوں میں اضافے سے دہلی میں سفر میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کل ملاکر کورونا وبا سے پہلے کے مقابلے میں 65 فیصد مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو سفر میں 290 فیصد کا اضافہ، بین الاقوامی سفر میں 55 فیصد (ستمبر 2021 اور ستمبر 2019 کے اعداد و شمار کا موازنہ کرنے پر) اضافہ ہو اہے۔ بھارت سے سب سے زیادہ تر لوگ مالدیپ، سوئٹزرلینڈ، فرانس، روس، اسپین، مصر گئے، جب کہ حال ہی میں ایکسپو 2020 دبئی کی زبردست مانگ سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے دہلی سے بین الاقوامی سفر کی بھی بڑی مانگ ہے اور تھامس کک انڈیا نے کوارنٹائن پیکیج پر امریکہ اور کناڈا جانے والے طلبہ کے معاملے میں اچھے اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.