دہلی کے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ متاثرین کو پچھلے ہفتے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ Indira Gandhi International Airport پر کووڈ 19 جانچ میں متاثر پائے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کے بعد ان کے نمونے کو جینوم سیکوینسنگ کے لیے بھیجا گیا۔ جس میں سے چار لوگ اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔
ڈاکٹر سنیل کمار نے کہا کہ 'دو مرد اور دو خواتین مریض جنہیں ہمارے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اب ان میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ سبھی مریض نوجوان ہیں اور کورونا ویکسین کت دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سبھی اومیکرون متاثر افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔ یہ لوگ جنوبی افریقہ، سویڈن اور دبئی سے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی میں منگل کو اومیکرون سے متاثر چار معاملے سامنے آئے تھے۔
ڈاکٹر سنیل کمار نے کہا 'اس ہفتے اومیکرون کے ایک مریض کو صحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ دیگر 9 متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔