قومی دار الحکومت دہلی کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ Delhi Weather دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دن میں دھوپ اور رات میں گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ اس مہینے میں عام طور پر ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن امسال آلودگی کی وجہ سے موسم میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ منگل کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے Delhi Minimum Temperature ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرات 8.9 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات India Meteorological Department کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔دہلی میں آج صبح کے وقت ہلکا کہرا چھایا ہوا ہے اسی کے ساتھ ساتھ دہلی میں سردی کی شروعات ہوگئی ہے۔ لیکن ابھی یہ ستم شام ڈھلنے کے بعد شروع ہورہا ہے لیکن آنے والے دنوں میں ٹھنڈ بڑھے گی۔
مزید پڑھیں: Cold Wave in J&K: وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے
محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں دن کا درجۂ حرارت جہاں 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس بنا رہتا ہے تو رات کا درجۂ حرارت 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس بنارہتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پہاڑوں پر ٹھنڈ بڑھے گی ویسے ویسے یہاں ٹھنڈک بڑھتی جائے گی۔