ETV Bharat / state

دہلی، کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے'

سنگاپور میں واقع ڈی بی ایس گروپ ریسرچ کی جانب سے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دارلحکومت دہلی کے علاوہ ریاست مہاراشٹر اور تلنگانہ میں سب سے آخر میں لاک ڈاؤن ہٹایا جانا چاہیے۔

دہلی
دہلی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:41 AM IST

ڈی بی ایس گروپ کا کہنا ہے کہ دہلی، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سنگاپور میں واقع ڈی بی ایس گروپ کی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دارالحکوت دہلی اور ریاست مہاراشٹر اور تلنگانہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

دہلی میں کووڈ-19 کا قہر جاری ہے، اس بیچ ہر دن کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے علاقوں کو ریڈ زون اور ہائی رسک زون کا نام دیا گیا ہے، یہ وہ علاقے ہیں جن میں کووڈ-19 کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس رپورٹ کو ڈی بی ایس گروپ کی اکنامسٹ رادھیکا راؤ نے تیار کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاکڈاؤن میں مئی تک توسیع کی گئی ہے اور کچھ ریاستوں میں لاکڈاؤن ہٹایا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 03 مئی تک کے لیے توسیع کر دی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ 20 اپریل تک سختی سے لاک ڈاؤن کے نفاظ کو عمل میں لایا جائے گا اور اس کے بعد جن علاقوں میں کووڈ-19 کے کسیز کم ہوئے یا نہیں ہوئے، ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.