ETV Bharat / state

Delhi Rains دہلی میں موسلا دھار بارش نے چالیس سال کا ریکارڈ توڑا، پیر کو تمام اسکول بند - دہلی میں اسکول بند

وزیراعلی اروند کیجریوال نے شدید بارش کی وجہ سے دہلی میں اسکولی بچوں کی حفاظت کے پیش نظر پیر کو تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
دہلی میں موسلا دھار بارش نے چالیس سال کا ریکارڈ توڑا، پیر کو تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 10:06 PM IST

Updated : Jul 9, 2023, 10:58 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے پیر کو اسکولوں میں تمام کلاسز بند رہیں گی لیکن اساتذہ کو چھٹی نہیں دی گئی اور انہیں اسکول جانا پڑے گا۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "گزشتہ دو دنوں سے دہلی میں ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر اور محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی کے تمام اسکول کل ایک دن کے لیے بند رکھے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیر تعلیم آتشی نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اسکولی بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اپنے تمام اسکولوں کا فزیکل معائنہ کرے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دہلی میں پچھلے کچھ دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش نے ایک غیر معمولی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 40 سالوں میں پہلی بار اتنی بارش ہوئی ہے۔ ایسے میں اسکولی بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی حکومت کے تمام اسکولوں کا فزیکل معائنہ کیا جا رہا ہے۔

  • #WATCH | "In the last 24 hours, there was a rainfall of more than 150 mm. 40 years record has been broken...now we're doing all the necessary arrangements for 150 mm rainfall...all the ministers are on field since morning...": PWD Minister Atishi https://t.co/N8hqCNR2lv pic.twitter.com/PK9mt76e8X

    — ANI (@ANI) July 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محکمہ کو اپنی ہدایات میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں تمام ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ زون، پرنسپل اور وائس پرنسپل آج سے ہی اپنے ماتحت تمام سرکاری اسکولوں کا فزیکل معائنہ کریں۔ دارالحکومت میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور ٹریفک جام ہے جب کہ کچھ علاقوں میں نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں اتوار کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 41 سالوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 25 جولائی 1982 کو 169.9 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ دریں اثنا قومی راجدھانی کے کناٹ پلیس کی راہداریوں سے لے کر لوٹین دہلی کے وسیع راستوں تک ہر سڑک ہفتہ کو ریکارڈ بارش کے بعد پانی میں ڈوب گئی۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jul 9, 2023, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.