الزام ہے کہ پولیس اہلکار ایک نابالغ بچے کی محض اس لیے پٹائی کررہا تھا کہ وہ غریب بچہ رات میں کھانا مانگنے کے لیے سڑک پر بھٹک رہا تھا۔
پولیس اہلکار نے بے رحمی سے بچے کو زدکوب کیا۔
بے قصور بچہ بار بار کہہ رہا تھا کہ صاحب مجھے مت ماریئے، مجھے چھوڑ دیجیئے، میرا کوئی گناہ نہیں ہے، میں بے قصور ہوں، مجھے بلا وجہ مت ماریئے۔
دہلی پولیس کمشنر دہلی پولیس کو لوگوں کی پولیس بتاتے ہیں۔ لیکن ایک پولیس اہلکار کی بے رحمی کا یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کا ایک دوسرا ہی چہرہ نظر آرہا ہے۔
یہ دہلی کا کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں کی ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہے۔