ETV Bharat / state

دہلی پولیس حالات سے نمٹنے میں اہل: ایس این شریواستو

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 6:34 PM IST

دہلی کے لیفٹنٹ گورنر انل بیجل نے آج تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ دہلی پولیس کمشنر آشیش شریواستو بھی موجود رہے۔

دہلی پولیس کمشنر آشیش شریواستو
دہلی پولیس کمشنر آشیش شریواستو

اس دوران پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے کہاکہ حالات اب معمول پر ہیں۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر افواہ پھیلا کر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، دہلی پولیس کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے اہل ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایس این شریواستو نے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں۔

دہلی پولیس کمشنر نے آج دہلی کے لیفٹنٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ شمال مشرقی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہ کھجوری، گوکل پور واقع ٹائر مارکیٹ اور یمنا وہار علاقوں میں گئے۔

اس کے بعد سیلم پور واقع ڈی سی پی دفتر میں انہوں نے امن کمیٹی کی ایک میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ شرکت کی۔

اس دوران طاہر حسین کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ قانونی عمل ہونا چاہیئے، وہ کیا جارہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی اسے قانون کے سامنے پیش کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.